Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر جی 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے 

 امارات جی 20 سربراہ کانفرنس میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کررہا ہے( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان انڈیا کے دورے پر جمعے کو نئی دہلی پہنچ گئے۔ وہ جی 20 کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات جی 20 کا اعزازی مہمان ہے۔ سربراہ کانفرنس ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل ‘ کے عنوان سے نئی دہلی میں ہوگی۔ 
شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد ہے۔ اماراتی وفد اس موقع  پر اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ ملاقاتوں اور مباحثوں میں حصہ لے گا۔
متعدد مسائل میں تعاون کے فروغ  خصوصا پائیدار ترقی کے حوالے سے اجتماعی پیش رفت میں تیزی لانے، موسمیاتی عمل کو آگے بڑھانے اور متوازن اقتصادی شرح نمو کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی جائے گی۔

شیئر: