Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے نمازیوں کے لیے گھر کا ایک حصہ وقف کر دیا

سعودی شہر حائل میں ایک خاتون نے نمازیوں کو مسجد آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے گھر کا ایک حصہ اللہ کی رضا کے لیے مفت پیش کر دیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق العاتی بنت سلامہ الخمسان نے سخاوت کی روشن مثال قائم کر دی۔ انہوں نے اپنے گھر کا ایک حصہ نمازیوں کی گزر گاہ کے لیے مختص کر دیا۔ اس سے حائل کے المنتزہ الشمالی محلے کے باشندوں کو بڑی آسانی ہو گی۔ 
المنتزہ الشمالی محلے کے ایک معمر شہری نے کہا کہ ’گھر کا ایک حصہ راہداری کے لیے وقف کرنے سے نمازیوں کو مسجد آنے جانے میں بڑی سہولت ہو گی۔‘
معمر شہری نے اس کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک شہری نے العاتی نامی خاتون سے درخواست کی کہ ہمیں مسجد آنے جانے کے لیے راہداری کی ضرورت ہے۔ ہم اپنی بھتیجی سے امید کرتے ہیں کہ وہ  اس حوالے سے تعاون کرے گی۔ یہ سنتے ہی خاتون نے کہا کہ نوید ہو آپ کی تجویز پر عمل ہو گا۔‘ 
خاتون کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ ’انہوں نے محلے والوں کی خاطر گھر کا ایک حصہ راہداری کے لیے کھول دیا۔‘
خاتون کے رشتہ دار نے بتایا کہ ’اب محلے کے لوگ مسجد، بقالے (جنرل سٹور) اور بیکری آنے جانے والے لوگ اس راستے کا استعمال کرنے لگے ہیں اور اس حوالے سے خاتون کے شکر گزار بھی ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: