Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاندان جو سکاکا میں برسوں سے افطار دسترخوان سجا رہا ہے

افطاری دسترخوان کا اہتمام گزشتہ 8 برس سے کیا جا رہا ہے( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں سکاکا  شہرکی مسجد میں سعودی خاندان گزشتہ 8 برس سے روزہ داروں کو افطاری کا بندوبست کرانے کا اہتمام کررہا ہے۔
سعودی چینل الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ ’مسجد ان کے والد نے تعمیرکرائی تھی اور ابتدا سے ہی انہوں نے رمضان میں افطاری کا اہتمام کیا تھا‘۔
’اس وقت سے آج تک ہررمضان میں افطاری دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 8 برسوں سے افطاری کاسلسلہ جاری ہے‘۔
ایک اندازے کے مطابق اب تک 7 ہزار سے زائد افراد اس افطاردسترخوان سے مستفیض ہوچکے ہیں۔ 
افطاری دسترخوان کا اہتمام مسجد کے بیرونی صحنوں میں کیا جاتا ہے۔ مہمانوں کوانتہائی اعزاز واحترام سے دسترخوان تک پہنچایا جاتا ہے بعدازاں افطاری کا سامان رکھاجاتاہے۔ 
افطاری کے بعد نماز سے قبل مہمانوں کی تواضع ’کبسہ‘ (عربی بریانی اوربھنی مرغی) سے کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگراشیا بھی رکھی جاتی ہیں۔  

شیئر: