Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں تیرہ دن سے لاپتہ سعودی شہری کی نعش مل گئی

42 خصوصی گاڑیوں کے علاوہ دو ڈرونز اور گلائیڈرز بھی استعمال کیے گئے (فوٹو: سبق)
سعودی صحرا میں لاپتہ والے شہری کی نعش ریاض، قصیم ہائی وے کے قریب مل گئی۔  تلاش تین روز سے جاری تھی جبکہ سعودی شہری کو لاپتہ ہوئے 13 دن گزرچکے تھے۔ 
سبق نیوز کے مطابق صحرائی علاقے کی سروے ٹیم کا کہنا ہے’ گمشدگی کی اطلاع تین دن قبل دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی صحرا کے مختلف مقامات پر تلاش شروع کی گئی‘۔ 
’تلاش کے لیے 42 خصوصی گاڑیوں کے علاوہ دو ڈرونز اور گلائیڈرز بھی استعمال کیے گئے‘۔  
گمشدہ شخص کی نعش صحرا سے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ 
صحرائی ٹیم کا کہنا ہے ’صحرا میں سفر کرنے والے ہمیشہ اپنے ساتھ ضروری سامان رکھیں۔ ایسے افراد جنہیں صحرا کا تجربہ نہیں وہ کبھی تنہا صحرا میں جانے کی کوشش نہ کریں یہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے‘۔  

شیئر: