صحرا میں راستہ بھٹکنے والے شہری کی نعش مل گئی
سعودی شہری خباش کمشنری کے قریب صحرا کی طرف نکلا تھا (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں نجران ریجن کی خباش کمشنری کے صحرا میں راستہ بھٹکنے والے مقامی شہری کی نعش مل گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق نجران میں رضاکارانہ سوسائٹی انجاد کی ٹیم نے لاپتہ شہری کی تلاش شروع کی تھی۔
رضاکار امدادی گاڑیوں کے ساتھ صحرا میں لاپتہ شہری کو تلاش کررہے تھے۔ آخر کار انہیں ایک جگہ صحرا میں ریت میں دھنسی گاڑی نظر آئی۔ اس میں مقامی شہری مردہ حالت میں ملا۔
گزشتہ ہفتے لاپتہ شہری کے اہل خانہ نے سیکیورٹی فورس سے تلاش میں مدد کی درخواست کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی شہری خباش کمشنری کے قریب صحرا کی طرف نکلا تھا اور اس کے بعد سے رابطہ منقطع ہے۔