سعودی عرب میں محکمہ صحت ریاض نے خبردار کیا کہ’ بل کی عدم ادائیگی پر مریضوں اور میتوں کو روکنے والے صحت اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ صحت ریاض نے بیان میں کہا کہ’ شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے پر بھی میت یا مریض کو روکا نہیں جاسکتا‘۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ’ پرائیویٹ ہیلتھ اداروں کے قانون کی دفعہ 30 اور اس کے لائحہ عمل میں یہ بات موجود ہے کہ میت کو حوالے کرنا،مریض یا نومولود کا ہسپتال سے ڈسچارج مالیاتی کارروائی سے مشروط نہیں‘۔
’ کوئی بھی صحت ادارہ اس بات کا مجاز نہیں کہ وہ میت، مریض اور نومولود کو ہسپتال سے فارغ کرنے کی کارروائی بل یا شناختی دستاویزات پیش کرنے سے مشروط کرے۔ کسی بھی صحت ادارے کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں‘۔