Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں حالات پھر کشیدہ،سری نگر میں کرفیو

 سری نگر ...حزب المجاہدین کے کمانڈر اور برہان وانی کے ساتھی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں حالات پھر کشیدہ ہوگئے۔ وادی کے کئی علاقو ں میں کرفیو لگادیا گیا۔ حریت رہنماوں نے اتوار اور پیر کو ہڑتال کی کال د ی ہے۔ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس پھر بند کردی گئی ۔گزشتہ روز مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مظاہرے روکنے کے لئے وادی کے حساس علاقو ں میں سیکیورٹی فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سری نگر نے کہا ہے کہ اتوار سے سری نگر کے 7 پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں کرفیو رہے گا ۔تعلیمی ادارے پیر کو بھی بند رہیں گے۔

 

شیئر: