سعودی شہری جو 40 برس سے کلاسیک گاڑیاں جمع کر رہے ہیں
جمعرات 14 ستمبر 2023 5:13
بچپن میں گاڑیوں کی تصاویر کے تراشے جمع کرنا کا شوق تھا ( فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی شہری سلیمان المرزوقی 40 برس سےکلاسیک گاڑیاں جمع کر رہے ہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان المرزوقی کا کہنا ہے کہ’ ثانوی سکول سے انہیں انواع و اقسام کی گاڑیوں کا شوق ہوا۔ تب سے گاڑیوں کے کیٹلاگ تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔‘
’بچپن میں اشتہارات میں گاڑیوں کی تصاویر کے تراشے جمع کرنا کا شوق تھا۔‘
سلیمان المرزوقی کے پاس پانچ کلاسیک کاریں ہیں۔ ان میں سے پہلی انہوں نے یونیورسٹی میں داخلے کا خواب پورا ہونے پر چالیس برس قبل خریدی تھی۔
سعودی شہری نے بتایا کہ ’ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ امریکہ سے ’کابوس‘ منگوائی تھی۔ یہ مجھے بے حد عزیز ہے۔ 42 سال قبل اس پر 45 ہزار ریال خرچ ہوئے تھے۔
گاڑیوں کے دلچسپ مشغلے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اس شوق سے میرے ماضی کا گہرا رشتہ ہے۔ آج نوجوان جب پرانی گاڑیوں کی خوبیوں کا ذکر سنتے ہیں تو حیرت زدہ رہ جاتے ہیں‘۔
’انہیں جب یہ بتایا جاتا ہے کہ پرانی گاڑیوں میں سپیڈ کنٹرول کرنے والا سسٹم ہوتا تھا اورسپیشل الیکٹرانک سسٹم سے لیس ہوتی تھیں تو انہیں یقین نہیں آتا‘۔