Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت 34 ممالک کی فوجی مشقیں ’ برائٹ سٹار 2023‘ اختتام  پذیر 

وزارت دفاع نے سعودی دستوں کی شرکت کے حوالے سےویڈیو جاری کی ہے (فوٹو: عکاظ)
مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں سعودی عرب سمیت 34 ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ’برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔ 
 سعودی وزارت دفاع نے  مشقوں میں سعودی دستوں کی شرکت کے حوالے سے ایم ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے سعودی فوجی دستے بری، بحری اور فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں اور چھاتہ بردارمشق میں بھی شریک ہیں۔ 
سعودی آرمی ٹریننگ اتھارٹی کے سربراہ میجرجنرل عادل البلوی نے کہا کہ ’سعودی فوجی دستوں نے مقررہ تمام اہداف حاصل کرلیے۔ خصوصا بین الاقوامی سرحدووں کے تحفظ، سائبر سیکیورٹی، بحری امن، میزائل ڈیفنس آپریشن میں تعاون  اور مشترکہ بین الاقوامی عسکری آپریشنز کے نفاذ سے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا گیا‘۔
میجر جنرل عادل البلوی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان آپریشنل تصورات میں یکسانیت لانے کے لیے ہم آہنگی، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا، دہشت گردی اور گوریلا جنگ کے انسداد کی منصوبہ بندی اور سکیموں پر عمل درآمد ہے‘۔   

شیئر: