Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرخ ریت ٹو‘ سعودی عرب اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقیں

تقریب میں سعودی آرمی کے چیف آف سٹاف اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے شرکت کی۔ 
سعودی عرب اور امریکی افواج نے بدھ کو شمالی ریجن میں ’سرخ ریت ٹو‘ کے عنوان سے ہونے والی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ 
سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں سعودی آرمی کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے  کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے شرکت کی۔ 
اس موقع پر مشترکہ فوجی مشق کے اہداف، منظر نامے، مشترکہ افواج کی استعداد، وسائل اور ٹاسک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 
فوجی مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد المالکی نے کہا کہ’ تین روزہ مشقوں کے دوران تمام مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے گئے‘۔
’اہم ترین ہدف دونوں دوست ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان عسکری تعلقات کا استحکام، مہارتوں کا فروغ اور تجربات کا تبادلہ تھا‘۔ 
مشقوں کا ایک بڑا مقصد سعودی افواج کی حربی استعداد اور کارکردگی کا معیار بلند کرنا بھی تھا۔ 
بریگیڈیئر محمد المالکی نے کہا کہ ان مشقوں میں سعودی افواج کی تمام شاخوں کے دستے شامل تھے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’ فوجی مشقوں میں موجودہ خطرات خصوصا ڈرون سسٹم کا پتہ لگانے اوراس کا جواب دینے کے ساتھ ہتھیاروں کے استعمال، راڈار جیمنگ اور مصنوعی ذہانت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی‘۔ 

شیئر: