Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں یوم الوطنی کا سب سے بڑا انسانی لوگو بنایا گیا

لوگو بنانے میں 15 سو مرد وخواتین رضاکاروں نے حصہ لیا ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں حائل میونسپلٹی کی جانب سے مملکت کے 93 ویں قومی دن کی مناسبت سے یوم الوطنی کا سب سے بڑا انسانی لوگو بنایا گیا ہے۔  
اس میں 15 سو مرد وخواتین رضاکاروں نے حصہ لیا ۔ انسانی اجتماع کا مجموعی رقبہ پانچ ہزار مربع میٹر تھا جو یوم الوطنی کی تقریبات کے تسلسل کا ایک حصہ ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق حائل ریجن میں میونسپلٹی نے ’ہم خواب دیکھتے اور اس کی تعبیرحاصل کرتے ہیں‘ کے عنوان سے لوگو بنایا ہے۔
اس میں متعدد نجی اورسرکاری اداروں کے علاوہ ریجن میں مقیم غیرملکی کمیونٹی نے بھی بھرپورتعاون کیا۔ 
یوم الوطنی کے حوالے سے بنایا جانے والا انسانی لوگو مملکت کی سطح پرسب سے بڑا ہے۔
اس موقع پریوم الوطنی کے مونوگرام پرمشتمل ٹی شرٹس اورکپ بھی تقسیم کیے گئے۔
واضح رہے سال رواں کےلیے یوم الوطنی کے لیے’نحلم ونحقق‘ کا سلوگن دیا گیا ہے جس کے معنی ہم خواب دیکھتے اوراس کی تعبیر حاصل کرتے ہیں۔ 

شیئر: