Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی اور تاسیس پر تعطیل کے قانون میں ترامیم کیا ہیں؟ 

چھٹی سنیچر کو آرہی ہو تو ملازمین کو اگلے دن اتوار کو چھٹی دی جائے گی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے یوم وطنی (نیشنل ڈے)، یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) کی تعطیلات کے قانون میں تین ترامیم جاری کی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق پہلی ترمیم کے تحت یوم وطنی کی تعطیل یکم میزان مطابق 23 ستمبر کو ہوگی۔ میزان شمسی ہجری کیلنڈر کا مہینہ ہے۔
’یوم تاسیس کی تعطیل ہر سال 22 فروری کو ہوا کرے گی۔ اگر یوم وطنی یا یوم تاسیس کی چھٹی سنیچر کو آرہی ہو تو ملازمین کو اگلے روز اتوار کو چھٹی دی جائے گی‘۔
’اگریوم وطنی یا یوم تاسیس کی چھٹی جمعے کو آرہی ہو تو ایسی صورت میں اس کے متتبادل ایک روز قبل جمعرات کو چھٹی دی جائے گی تاہم اگر یوم وطنی یا یوم تاسیس کی تعطیل کسی اور سرکاری چھٹی کے دن پڑ رہی ہو تو ایسی صورت میں ملازمین کو اس کے متبادل کوئی چھٹی نہیں دی جائے گی‘۔ 
ایک ترمیم یہ کی گئی ہے کہ ’اگرعید الفطر یا عید الاضحی کی تعطیل، یوم وطنی یا یوم تاسیس کی چھٹی کسی بھی ملازم کی سالانہ چھٹی کے درمیان آجائے تو ایسی صورت میں اسے ملا زم کی سالانہ چھٹی کی مدت میں شمار نہیں کیا جائے گا‘۔ 

شیئر: