Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ایکسپو دوحہ 2023 میں شرکت کرے گا

ایکسپو دو اکتوبر 2023 سے 28 مارچ 2024 تک دوحہ میں جاری رہے گی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب 2 اکتوبر 2023 کو ایکسپو دوحہ 2023 میں شرکت کرے گا تاکہ ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے مملکت کی کوششوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
 خبررساں ایس پی اے کے مطابق  ایکسپو دوحہ 2023  میں سعودی عرب کی شرکت کے پروگرام کے نگران اعلی صالح بن عبدالمحسن بن دخیل نے کہا کہ ’ایکسپو دوحہ میں چار نکاتی پروگرام متعارف کرایا جائے گا جو جدید زراعت، ٹیکنالوجی و اختراع، ماحولیاتی آلودگی اور پائیدار کاموں پر مشتمل ہوگا‘۔ 
ایکسپو دوحہ کا سلوگن ’سبز صحرا بہتر ماحول‘ ہے۔ اس کا مقصد صحرا کو کم سے کم کرنے کے تخلیقی طریقوں کی حوصلہ افزائی اورآگاہی ہے۔
ایکسپو دو اکتوبر 2023 سے 28 مارچ 2024 تک دوحہ کے مرکز میں واقع البدا پارک میں جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب ملکی اور علاقائی سطح پر متعدد اقدامات کے ذریعے گرین دور کی قیادت کے لیے کوشاں ہے۔ ان میں سرفہرست گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات ہیں‘۔ 
صالح بن عبدالمحسن بن دخیل کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب سرکلر اکانومی کےلیے کام کررہا ہے جو تین اہداف آلودگی اور فضلے کا خاتمہ، مصنوعات کے استعمال کا تحفظ اور قدرتی نظام میں تجدید پر مشتمل ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ ایکسپو دوحہ میں سعودی پویلین متعدد منفرد حصے ہوں گے جو ممکت کے تنوع کی عکاسی کریں گے۔ غذائی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت کو مملکت کے پویلین میں اجاگر کیا جائےگا‘۔

شیئر: