Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی: کوموروس اور جمہوریہ سیشلز نے بھی حمایت کردی

مشیر ایوان شاہی نے جمہوریہ سشلز اور کوموروس کے صدور سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمہوریہ سیشلز اور جمہیوریہ کوموروس کے سربراہوں کے نام زبانی پیغام بھیجے ہیں۔  
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے پیر کو جمہوریہ سشلز کے دارالحکومت وکٹوریہ میں سشلز کے صدر کو پہنچایا۔ 
احمد قطان نے جمہوریہ سیشلز کے صدر و حکومت و عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی ددیے۔ 
جمہوریہ سیشلز کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی سے متعلق  سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے سال رواں کے دوران پہلی سعودی افریقی اور پانچویں عرب افریقی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔ 
علاوہ ازیں مشیر ایوان شاہی احمد  قطان  نے جزائر القمر (کوموروس)  کے صدر کرنل عثمان غزالی سے ملاقات کرکے شاہی پیغام پہنچایا۔
 شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر عثمان غزالی کے لیے نیک خواہشات اور کوموروس کی حکومت و عوام کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
کوموروس کے صدر نے ایکسپو 2030 کی ریاض شہر میں میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔
سال رواں کے دوران  مملکت میں پہلی سعودی افریقی سربراہ کانفرنس اور پانچویں عرب افریقی سربراہ کانفرنس کے  انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔ 
مشیر ایوان شاہی قطان نے ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت پر جمہوریہ سیشلز اور کوموروس  کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس حمایت کو دونوں ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ  منفرد تعلقات کی علامت قرار دیا۔

شیئر: