Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

22منٹ سانس نہ لینے والی بچی

ہارلو ، اسیکس .... 6 ماہ قبل یہاں پیدا ہونےوالی بچی جو پیدائش کے بعد 22منٹ تک سانس نہیں لے سکی تھی جسکی وجہ سے اس کا مرنا جینا کسی لمحہ نئی کروٹ لے سکتا تھا۔ ڈاکٹروں کی خصوصی توجہ اور میڈیکل سائنس کی نئی کامیابیوں کے طفیل اب یہ بچی 6ماہ کی ہوگئی ہے۔ اسکا بچ جانا میڈیکل کی تاریخ کا معجزہ قرار دیا جاتا رہا تھا۔ کیونکہ کسی وجود کی زندگی کی علامت سمجھی جانے والی وائٹل سائنس میں سے کوئی بھی چیز ایسی نہیں تھی جو اس بات کی آس بندھاتی کہ یہ بچی زندہ بچ جائیگی۔ مگر کمال ہے ان ڈاکٹروںکا جنہوں نے ایسے مایوس کن حالات میں بھی ہمت کا دامن ہاتھ سے نہیںچھوڑا اور اسے بچالیا۔ اب یہ بچی نہ صرف ہنستی کودتی بلکہ کھیل تماشے بھی کرتی نظرآرہی ہے۔ اب اسے مالیٹا کا نام دیا جارہا ہے۔ اسکے والدین مسٹر اور مسز نورے انتہائی خوش قسمت تھے کہ ایسے حالات میں بھی انہوں نے نہ تو ہمت چھوڑی اور نہ ہی ڈاکٹروںنے دونوں کی ملی جلی کوشش بچوں کی ہنستی کھیلتی زندگی کی ضمانت بن گئی۔

شیئر: