سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ سربیا کے وزیر خارجہ ایویکا ڈیک نے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطا بق ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات، دونوں دوست ممالک اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کےلیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی رابطوں کو بڑھانے کے پہلووں پر بات چیت کی گئی۔
مختلف شعبوں میں مشترکہ تعلقات،انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالعزیز الواصل بھی موجود تھے۔