نیو یارک میں عرب وزرائے خارجہ نے پیر کو مشرق وسطی امن عمل کی بحالی کی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس کی صدارت کی۔
مزید پڑھیں
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل ابو الغیط، اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی، مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری، یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے امور خارجہ شریک ہوئے۔
عرب وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔
اجلاس میں ستر ممالک اور بین الاقوامی تنظیم کے نمائندے شریک ہیں۔ مختلف ملکوں سے پچاس عہدیداروں نے اجلاس سے خطاب کیا۔
مشرق وسطی امن عمل میں پیشرفت کے لیے مشترکہ کوششوں میں ہم آہنگی کے طریقہ کار پر مباحثہ ہوا۔
علاوہ ازیں امن عمل کے احیا کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے سیاسی، اقتصادی اور انسانی ورکنگ ٹیموں کی تشکیل کا معاملہ زیر بحث آیا۔
فيديو | بحضور وزير الخارجية.. اجتماع رفيع المستوى بشأن مبادرة السلام العربية في مقر الأمم المتحدة
عبر مراسل #الإخبارية سهل الغانمي pic.twitter.com/tECy5qh2na
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) September 18, 2023