Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متروکہ وقف املاک کی کارروائی، راولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی سیل

ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری بوہڑ بازار میں لال حویلی کے باہر موجود ہے۔ فائل فوٹو: اے پی پی
راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک  کے ڈپٹی ایڈمسٹریٹر آصف خان کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی لال حویلی سیل کر دی گئی ہے۔
جمعرات کی صبح کی گئی کارروائی میں متروکہ وقف املاک نے ڈنگی کھوئی چوک میں دمدمہ مندر کی اراضی کو بھی سیل کیا گیا۔
اس دوران دکانداروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جبکہ صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔
راولپنڈی میں آپریشن کے دوران متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی میڈیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے۔ شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کیں وہ ناقابل قبول ہیں۔‘
لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے جاری کیا ہے۔
ڈیٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں لال حویلی کا آپریشن کیا گیا۔
متروکہ وقف املاک نے ڈنگی کھوئی میں دمدمہ مندر کی اراضی اور مندر سے ملحقہ دکانیں بھی سیل کر دی ہیں۔
متروکہ وقف املاک کے حکام، ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری بوہڑ بازار میں لال حویلی کے باہر موجود ہے۔
متروکہ وقف املاک  کے ڈپٹی ایڈمسٹریٹر آصف خان کا کہنا تھا کہ تمام کام قانون کے مطابق ہو رہا ہے اور شیخ رشید فیصلہ کے خلاف عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔

شیئر: