Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی کے موقع پرفلاحی تنظیم کا ڈائیلاسیس سینٹرکا دورہ

یوم الوطنی کی مناسبت سے مریضوں میں تحائف بھی تقسیم کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں فلاحی تنظیم کی ٹیم نے یوم الوطنی کی مناسبت سے گردوں کے امراض کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائیلاسیس کے مریضوں سے ملاقات اورانکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
سبق نیوز کے مطابق فلاحی تنظیم کےچیئرمین طلال محمد الناشری اورسی ای او منی بنقش و دیگر عہدیداروں نے جدہ کے عبدالکریم بکر ڈائیلاسیس سینٹر میں زیر علاج مریضوں میں یوم الوطنی کے حوالے سےتحائف بھی تقسیم کیے۔
فلاحی تنظیم کے چیئرمین نے ڈائیلاسیس سینٹر کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مریضوں کو پیش کی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا(فوٹو، ٹوئٹر)

مرکز کی انتظامیہ نے زیر علاج مریضوں کے بارے میں فلاحی تنظیم کے وفد کو آگاہ کیا اورانہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں مطلع کیا گیا۔
فلاحی تنظیم کے وفد نے ڈائیلاسیس سینٹر میں پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا جو گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

شیئر: