Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی کی تیاریاں جاری ، سڑکیں قومی پرچموں سے سج گئیں

 بڑے شہروں میں اہم مقامات پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں 93 ویں یوم وطنی کا جشن روایتی جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘کے مطابق سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں اورقصبوں کی سڑکیں قومی پرچموں سے سجا دی گئیں۔ 
سرکاری اور ملک کی اہم عمارتوں پر سبز رنگ کے لائٹیں لگا دی گئی ۔ 
اس سال سعودی عرب کے یوم وطنی کا سلوگن ’ہم خواب دیکھتے اور انہیں پورا کرتے ہیں‘ ہے۔ 
یوم وطنی 93 کا سب سے بڑا جشن دارالحکومت ریاض میں منایا جائے گا جہاں محکمہ تفریحات کی جانب سے متعدد پروگرام مرتب کیے ہیں۔ 
محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ ریاض، طائف، باحہ، عسیر اور تبوک میں 23 ستمبر کو سپیشل پروگرام ہوگا جسے ’خوابوں سے آگے‘ کا نام دیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت سول اورعسکری طیارے 23 ستمبر کو سعودی پرچم کا شو پیش کریں گے۔ 

27 ستمبر کو الخبر کورنیش پر اسی طرح کا شو پیش کیا جائے 

اس سے قبل جدہ کے شمالی کورنیش پر عسکری طیارے یوم وطنی کے حوالے سے ائیر شو پیش کرچکے ہیں۔ 27 ستمبر کو الخبر کورنیش پر اسی طرح کا شو پیش کیا جائے  گا۔ 
یوم وطنی کے جشن میں سرکاری اور نجی ادارے شریک ہوں گے۔   وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈز، ریاستی سلامتی کا اعلی ادارہ، محکمہ شہری ہوابازی، مطارات کمپنی، سعودی فضائی خدمات کمپنی، سعودی ایئر کلب، سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)۔

یوم وطنی 93 کا سب سے بڑا جشن دارالحکومت ریاض میں منایا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

ناس اور سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔ یوم وطنی کے سب سے بڑے شو کے مناظر السعودیہ چینل کے ذریعے براہ راست پیش کیا جائے گا۔ 
  فوجی پریڈ بھی شوکا  حصہ ہوگا جس میں عسکری گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔ گھڑ سوار دستے آگے چلیں گے۔ علاوہ ازیں شاہی محافظوں کا  دستے اور عسکری بینڈ بھی اس کا حصہ ہوں گی۔

عمارتوں اوراہم مقامات کو سبز روشنیوں سے سجا دیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

یوم وطنی کے جشن کی تقریبات  21 سے 24 ستمبر تک ریاض فرنٹ زون میں جاری رہیں گی۔ یوم وطنی پر مملکت کے  بڑے شہروں میں اہم مقامات پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ 

شیئر: