Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی وزیر خارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبدوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دوطرفہ اور کثیرالجہتی کام کو مستحکم کرنے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اہم ترین بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے صورتحال میں پیش رفت اوراس سلسلے میں کی جانے والی کوشیشیں بھی زیر بحث آئیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان سے پولینڈ کے ہم منصب نے بھی ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)

فریقین نے سعودی وژن 2030 کی روشنی میں اقتصادی تعاون کے مواقع، دونوں دوست ملکوں اور عوام کی پائیدار ترقی، خوشحالی کےلیے مشترکہ مفادرت کی سپورٹ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے پولینڈ کے ہم منصب نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریققوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیراقتصادیات فیصل بن فضل الاابراہیم، اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: