انڈیا نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے انٹرنیشنل کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
جمعے کو انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’انڈیا، آسٹریلیا کے خلاف ایک آسان جیت کے بعد آئی سی سی مینز ون ڈے انٹرنیشنل کی رینکنگ پر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔‘
انڈیا سے پہلے یہ پوزیشن پاکستان کے پاس تھی۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟Node ID: 797846
موہالی میں ہونے والے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم محمد شامی کی عمدہ بولنگ کی بدولت 50 اوورز میں 276 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ڈیوڈ وارنر 52 اور جاش انگلس 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شامی نے 51 رنز کے عوض پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔
انڈیا نے اس میچ میں اپنے سٹار بیٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو نہیں کھلایا اور کپتانی کی ذمہ داری کے ایل راہُل نے نبھائی۔
India go on top of the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Team Rankings after a comfortable win over Australia #INDvAUS: https://t.co/klIdaJPHT0 pic.twitter.com/nfwd7h2TgX
— ICC (@ICC) September 22, 2023