Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی وزارت خارجہ کا سعودی عرب کے یوم الوطنی پر تہنیتی پیغام

یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے انگریزی میں سعودی عرب کے یوم الوطنی پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے 93 ویں یوم الوطنی پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے سنیچر کو ایکس(ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم 93 ویں یوم الوطنی کے موقعے پر مملکت سعودی عرب کے بادشاہ اور عوام کو  پرخلوص مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘
اسرائیلی وزارت خارجہ نے عربی اور انگریزی زبان کے ایکس اکاؤنٹس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اللہ آپ کو امن، تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی فضا کے لیے ہماری خواہشات کے ساتھ خیروبرکت، سلامتی اور خوشحالی سے نوازے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اپنے انگریزی ایکس اکاؤنٹ سے سعودی عرب کے یوم الوطنی پر تہنیتی پیغام شیر کیا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت اور اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے کہا تھا کہ ’ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔‘
دوسری جانب جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ ’تاریخی امن کے انتہائی قریب‘ ہے۔

شیئر: