Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
منگل کی رات کو اڈیالہ جیل کے سپرانٹینڈنٹ اسد وڑائچ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل پہنچائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو عمران خان کو اٹک جیل سے راولپنڈی کے اڈیالہ جیل منتقلی کے احکامات جاری کیے تھے۔
تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے کل عمران خان کو اڈیالہ منتقل نہیں کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج عمران خان کی اڈیالہ منتقلی کا تحریر حکم نامہ جاری کر دیا تھا جس کے بعد شام کو انہیں براستہ موٹروے اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔
قبل ازیں مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ  آج اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ اب وہ اٹک جیل میں ہی ایڈجسٹ ہو گئے ہیں اس لیے وہ اڈیالہ نہیں جانا چاہتے۔

شیئر: