Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا ، لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے ،ایک ہلاک

   پشاور..خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں مشتعل افراد نے واپڈا ہاوس کا گھیراو کرلیا۔ دفتر میں گھس کر ریکارڈ اور دیگر سامان کو آگ لگا دی۔ عمارت اور قریبی تھانے کو بھی نذر آتش کردیا۔ صورت حال قابو سے باہر ہونے پر لیویز اہلکاروں نے فائرنگ کردی ۔ ایک شخص جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں مظاہرین نے تنگی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی قیادت میں مظاہرین نے رنگ روڈ سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی ۔ واپڈا ہاوس کے باہر دھرنا دیا۔ پیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ جن علاقوں کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں وہاں 88 فیصد خسارے کا سامنا ہے۔

 

شیئر: