Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائد ہلاکتیں

عراق کے صوبے نینویٰ کے ضلع ہمدانیہ میں شادی کی ایک تقریب میں آتشزدگی سے 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کی صبح نینویٰ کے ڈپٹی گورنر حسن العلق نے بتایا کہ 113 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سرکاری میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 بتائی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق مقامی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تقریب میں جشن کے دوران ہونے والی آتش بازی سے ایونٹ ہال میں آگ بھڑک اُٹھی۔
34 سالہ عماد یوہانہ نے بتایا کہ ’ہم نے آگ کو ہال سے باہر پھیلتے دیکھا۔ جو باہر نکل سکتے تھے وہ نکل گئے جو نہیں نکل سکے وہ پھنس گئے۔‘
جائے حادثہ پر موجود روئٹرز کے نمائندے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ بجھانے والا عملہ عمارت کے جلے ہوئے ملبے پر چڑھ رہا ہے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنی تھی جس کی وجہ سے فوراً ہی ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
سرکاری بیانات کے مطابق وفاقی عراقی حکام اور عراق کے نیم خودمختار کردستان کے علاقے کی جانب سے ایمبولینسز اور طبی عملے کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔
سرکاری بیانات کے مطابق، وفاقی عراقی حکام اور عراق کے نیم خودمختار کردستان کے علاقے کی طرف سے ایمبولینسز اور طبی عملے کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔
جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ عمارت میں مقامی وقت کے مطابق رات 10:45 بجے کے قریب آگ لگی اور وہاں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

شیئر: