Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق: بغداد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل

عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز آگ بھڑک اُٹھی جسے سول ڈیفنس فورسز بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی این اے کے حوالے سے بتایا کہ آگ ایئرپورٹ پر مسافروں کی روانگی والے ہال میں لگی۔
آگ لگنے سے عارضی طور پر پروازوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
عراق کے سرکاری میڈیا نے ملک کے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ کیفے ٹیریا کے کچن میں لگی جس کے بعد دھوئیں کے بادل ایئرپورٹ کے اطراف میں پھیل گئے۔
آگ بھجانے والے عملے نے منٹوں میں آگ پر قابو پالیا جس کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدوفست کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا۔
آتشزدگی سے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تین کارکنوں کا سانس کی تکلیف باعث علاج کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں 6 راکٹوں کے ذریعے بغداد ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے دو کمرشل جہازوں کو نقصان پہنچا تھا۔

شیئر: