سعودی عرب کی قیادت نے شمالی عراق کے صوبے نینوا کے ایک شادی ہال میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر عراقی صدر عبداللطیف رشید کو تعزیتی پیغام بھییجے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے تعزیتی پیعام میں کہا کہ’ نینوا صوبے کے ایک شادی ہال میں آتشزدگی کی اطلاع ملی اس میں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے‘۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی صدر، مرنے والوں کے اہل خانہ اور عراق کے برادرعوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی عراقی صدر کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
یاد رہے کہ شمالی عراق کے ایک شادی ہال میں آگ لگنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔