Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے بحرینی فرمانروا کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے بحرینی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق سعودی قیادت نے جنوبی سرحد پر بحرینی فوجیوں کی ہلاکت اور بعض کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جو فوجی ہلاک ہوئے ہم ان کے اہل خانہ اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
’ہم دل کی گہرائیوں سے آپ سے اور متوفین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے حوثی ملیشیا کی اس مذموم کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔
 

شیئر: