Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز سکواش ٹیمز فائنل:پاکستان کا پہلا سلور میڈل

ابھے سنگھ نے نور زمان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی (فوٹو: روئٹرز)
19ویں ایشیئن گیمز کے سکواش مقابلوں کے ٹیمز فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ یہ 13 سال میں پہلی بار تھا کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
پاکستان کی طرف سے ناصر اقبال نے مہیش منگوکر کو پہلی گیم میں شکست دی، تاہم اس کے بعد محمد عاصم خان کو سورو گھوسل اور نور زمان کو ابھے سنگھ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
19 ویں ایشیئن گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا چاندی کا تمغہ ہے جبکہ انڈیا نے دسواں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔ 
اس سے قبل پاکستان نے جمعے کو سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ انڈیا نے دفاعی چیمپیئن ملائیشیا کو شکست دی۔
پاکستان کے پہلے میچ کے دوران 19 سالہ نور زمان نے عالمی نمبر 51 ہنری لیونگ کے خلاف 12-10، 7-11، 11-6، 11-8 کی برتری سے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
ناصر اقبال نے منگ ہونگ ٹینگ کو شکست دی اور ان کا سکور 3 -11، 5-11 اور 5-11 رہا جبکہ عاصم خان اپنا میچ نہیں جیت سکے۔
انڈیا کے سکواش کھلاڑی سورو گھوسل نے پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کرنے کا کریڈٹ پاکستان کو دیا۔
پاکستان 2010 کے بعد ایشین گیمز مینز ٹیم سکواش کے فائنل میں پہنچا تھا۔

شیئر: