Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا،نئے نرخ کیا؟

نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار یکم اکتوبرسے کیا جائے گا (فائل فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔ 
آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھائے گئے ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار یکم اکتوبرسے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔
 سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، اب اضافے کے بعد یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

شیئر: