Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مئی کے لیے پٹرول کے نئے نرخ کیا ہوں گے؟

پٹرول کی نئی قیمت میں 15 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں پٹرول فراہم کرنے والی کمپنیوں نے مئی 2023 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے  نرخ جاری کردیے۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹس پر اطلاع دی ہے کہ یکم مئی 2023 سے سپر 98، 95 اور ای پلس 91 میں فی لٹر 15 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک لٹر ڈیزل کی قیمت میں اپریل کے مقابلے میں 12 فلس کمی کی گئی ہے۔
سپر98  ایک لٹر پٹرول یکم مئی سے 3.16 درہم ہوگا۔ اپریل میں اس کی قیمت 3.01 درہم تھی۔ 15 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک لٹر 95 کی قیمت 2.90 درہم سے بڑھا کر 3.05 درہم کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ای پلس 91 کی قیمت 2.82 سے بڑھا کر 2.97 درہم کردی گئی ہے۔
ایک لٹر ڈیزل کی قیمت اپریل کے مہینے میں  3.03 درہم تھی اس میں 12 فلس کی کمی کرکے مئی کے لیے قیمت 2.91 درہم کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نئے نرخ معمول  کے مطابق امارات کی وزارت توانائی و صنعت ماہانہ کی بنیاد پر طے کرتی ہے اس سلسلے میں پٹرول اور ڈیزل کے بین الاقوامی اوسط نرخ کو مدنظر رکھ کرنئے نرخ متعین کیے  جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپریشنل لاگت کا بھی اضافہ کیا  جاتا ہے۔ نئے نرخوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہوتا ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: