اسلام آباد.. کلبھوشن کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کلبھوشن یادو کو رہا یا بری نہیں کرسکتی ۔ میڈیا سے بات چیت میں خاور قریشی نے واضح کیا کہ کلبھوشن کا کیس بالکل واضح ہے۔، کلبھوشن کو رہا اور بری نہیں کیا جاسکتا، وہ کہیں نہیں جارہا۔ا نہوںنے میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی حکام کو عزت دیں اور ا نہیں ان کا کام کرنے دیں۔عوام کو یہ سمجھنے دیں کہ کلبھوشن کہیں نہیں جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اس حوالے سے جلد تفصیلات سے آگاہ کردے گا۔ دریں اثناءسپریم کورٹ میں اعلٰی سطح کا اہم اجلاس ہوا۔ خاور قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔