Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور جی سی سی کے معاہدے سے کن شعبوں کو فائدہ ہو گا؟

معاہدے سے ای کامرس کے شعبے کو بھی تقویت ملے گی (فوٹو: جی سی سی سیکریٹریٹ)
فارن ٹریڈ اتھارٹی کے ڈپٹی گورنر فرید العسلی نے پاکستان اور جی سی سی ممالک کے مابین ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے کو سراہتے ہوئے اسے خطے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ 
سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’معاہدے کا مقصد خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور پاکستان کے مابین ٹریڈ اور سروسز میں اضافے کی راہیں ہموار کرنا، تجارتی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنانا اور اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کو ختم یا کم کرنا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’دوطرفہ معاہدے کا مقصد سروسز سیکٹر کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزاز کرنا ہے جس سے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں کو کافی فائدہ ہوگا۔‘
فارن ٹریڈ اتھارٹی کے ڈپٹی گورنر فرید العسلی کا کہنا ہے ’معاہدے سے ای کامرس کے شعبے کو بھی تقویت ملے گی۔‘
قبل ازیں جی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’تاریخی معاہدہ تعاون میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے جو دونوں فریقین کے مشترکہ مفادات کو خاطر خواہ لاتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کا سبب بنے گا۔‘
اعلامیے کے مطابق ’جی سی سی دیگر ممالک کے ساتھ بھی آزادانہ تجارت کے معاہدوں کو آگے بڑھا رہا ہے تاکہ رکن ممالک کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تجارت اور معاشی تعاون کے امکانات کو بڑھایا جائے۔‘

شیئر: