سعودی عرب اور پاکستان نے اتوار کو ریاض میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملک ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید خطوط پر استوار کرنے، ڈیجیٹل اختراع کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی لانے کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
’معاشی اصلاحات جاری رہیں گی‘ سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹNode ID: 799956
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ اور پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹرعمر سیف نے دستخط کیے۔
فریقین ڈیجیٹل اکانومی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو بنانے سنوارنے، مشترکہ ٹریننگ پروگرام جدید انداز پر تیار کرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نیز کمیونیکیشن میں ماہر افراد تک رسائی کے لیے مشترکہ کوششوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔
فریقین ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے سینٹر قائم کریں گے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے یہاں یونیورسٹیوں کی شاخیں کھولیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے اختراعی مراِکز اور سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک چھوٹے و درمیانے سائز کی کمپنیوں اور نئی ابھرتی ہوئی کمپنیوں کے نظام میں تعاون بڑھائیں گے۔ الیکٹرانک صنعت، پالیسیوں، ٹیکنالوجیز، سسٹمز اور قانون سازی سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہوگا۔ ڈیجیٹلائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے میدان میں بھی ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں گے۔
سعودی عرب اور پاکستان ای گورننس، سمارٹ انفراسٹرکچر، ای ہیلتھ اور ای ایجوکیشن کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔
Saudi Arabia and Pakistan Sign MoU to Accelerate Digital Transformation and Innovation.https://t.co/T1Qx6TqhNu#SPAGOV pic.twitter.com/UZW5BQ7bxd
— SPAENG (@Spa_Eng) October 1, 2023