Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرکاری اداروں سے سہولتیں دلانے کے دعوے، شہری اور غیر ملکی خبردار رہیں‘

سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے پیغامات کثرت سے بھیجے جا رہے ہیں( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کیا کہ ’سرکاری اداروں سے سہولتیں دلانے کے دعوے دار اور فرضی و مشکوک اکاؤنٹس سے رابطہ کرنے والوں سے ہوشیار رہا جائے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر)  کے ذریعے مشکوک اکاؤنٹس یا ٹیلیفونک رابطوں، ایس ایم ایس یا  سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کرنے والے دھوکے بازوں سے خبردار رہا جائے‘۔
’ ایسے لوگ رابطوں کے ذریعے سرکاری سہولتیں دلانے کے دعوے کرتے ہیں‘۔
وزارت کا کہنا ہے’ ان دنوں نجی اکاؤنٹس، سوشل میڈیا یا ای میل کے ذریعے دھوکے بازوں کے پیغامات کثرت سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بھیجے جارہے ہیں۔ کوئی بھی اس قسم کے پیغامات پرتوجہ نہ دے‘۔ 

شیئر: