سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، سات گرفتار
دو غیر ملکیوں میں ایک یمنی اور دوسرا چاڈ کا شہری ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جمعے کو 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں پانچ سعودی اور دوغیرملکی ہیں۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق پولیس کے میڈیا ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ’ ملزمان ایک تجارتی مرکز میں سیکیورٹی اہلکاروں کے کام کے طریقہ کار کو کامیڈی فارمیٹ میں نامناسب انداز میں پیش کر رہے تھے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر بھی گئی تھی۔
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان نے ایسا سوشل میڈیا پر اپنے فالورز بڑھانے کے مقصد سے کیا۔
وڈیو شیئر کیے جانے کے بعد تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دو غیر ملکیوں میں ایک یمنی اور ایک چاڈ کا شہری ہے۔
تمام زیر حراست افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیویشن کے حوالے کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں