دمام : طالبعلم بس سے اترتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا
’محکمہ تعلیم نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے کو واقعے کی اطلاع کردی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ دمام شہر میں ایک طالبعلم بس سے اترنے کے بعد حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے طالبعلم کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ طالبعلم طلبہ کوٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کی بس سے اسکول ختم کرنے کے بعد اترا تھا‘۔
’مذکورہ طالب علم دمام کے پرائمری سکول البرا بن عازب میں زیر تعلیم تھا‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’محکمہ تعلیم نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے کو واقعے کی اطلاع کردی ہے‘۔
ترجمان نے متوفی طالبعلم کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے رحمت و بلندی درجات کی دعا کی ہے۔