Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستانی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں شروع

’مشترکہ مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی جن میں جوانوں کو مختلف جنگی مہارتیں سکھائی جائیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور پاکستانی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں پاکستان کے مصحف ایئر بیس میں منعقد ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشق میں شرکت کرنے والے جوان ریاض سے روانہ ہوچکے ہیں۔
ریاض کے کنگ خالد ایئر بیس پر پاکستان جانے والے جوانوں کو سعودی ایئرفورس کے نائب سربراہ جنرل طلال بن سلیمان الغامدی نے الوداع کیا ہے۔
جنرل طلال بن سلیمان الغامدی نے مشق میں شرکت کے لیے جانے والوں جوانوں کو بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی اور پاکستانی ایئرفورس کی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی جن میں جوانوں کو مختلف جنگی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

شیئر: