سعودی عرب اور تاجکستان کی وزارت خارجہ کے حکام کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور دوشنبہ میں تاجکستان کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشاورتی دور میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کی۔ تاجکستان کی طرف سے نائب وزیر خارجہ فرہاد سلیم وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
انعقاد الجولة الثانية من المشاورات السياسية السعودية - الطاجيكية.https://t.co/7r3IHDFBcs#واس_عام pic.twitter.com/aSZaRqIDfq
— واس العام (@SPAregions) October 2, 2023
اس کے علادوہ کئی علاقائی اور بین الااقوامی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
مشاورتی اجلاس کے دوسرے دور میں تاجکستان میں سعودی سفیر ولید الرشیدان بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن الخریجی نے پیر کو تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے دارالحکومت دوشنبہ میں ملاقات کی ہے۔
نائب وزير الخارجية يلتقي وزير خارجية جمهورية طاجيكستان.https://t.co/juTuceYmt9#واس_عام pic.twitter.com/nELYVEHNrs
— واس العام (@SPAregions) October 2, 2023