Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا دور

اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر بھی زیرغور آئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی سے پیر کو ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ترکیہ کے نائب وزیرخارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیاسی مشاورت کے دوران دونوں ملکوں کی قیادت کی خواہشات کے مطابق کام کو تیز کرنے اور دوطرفہ تعاون کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
 مشترکہ تشویش کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر بھی زیرغور آئے ہیں۔
اجلاس میں سعودی عرب میں ترکیہ کے سفیر بھی موجود تھے۔

شیئر: