Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور کمبوڈیا کا میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

پاکستان نے اپنی فٹبال ٹیم کے لیے سٹفین کونسٹنٹائن کو کوچ مقرر کیا ہے۔ (فوٹو: پی ایف ایف)
پاکستان فٹبال ٹیم کے مداحوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ 12 برس بعد پاکستان میں ورلڈ کپ کوالیفائر میچ ہونے جا رہا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائر میچ 17 اکتوبر کو دارالحکومت اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
17 اکتوبر کو پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیمیں کوالیفائر میچ میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دوسری جانب پی ایف ایف کے مطابق 8 برس کے بعد پاکستان میں کوئی بھی انٹرنیشنل میچ ہونے جا رہا ہے۔
پی ایف ایف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’8 برس کے بعد فٹبال بالآخر اپنے ملک میں ہونے جا رہا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز میں پاکستان اور کمبوڈیا کا میچ  17 اکتوبر کو ہمارے ساتھ دیکھیں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں۔‘
 
پی ایف ایف کے مطابق اس میچ کے لیے خصوصی طور پر کلاؤڈیو التریری کو گرین شرٹس کا پرفارمنس کوچ رکھا گیا ہے۔
 
کلاؤڈیو التیری وینزویلین اطالوی فٹبال ایکسپرٹ ہیں جو کے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کے ساتھ مل کر ٹیم کی نگرانی کریں گے۔

شیئر: