Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کیلنڈر متاثر ہونے کاامکان

لاہور: فیفا کی جانب سے متوقع معطلی کے خدشات کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کیلنڈر متاثر ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے گزشتہ ہفتے ہی آئندہ 6 ماہ کےلئے کیلنڈر کو حتمی شکل دی تھی۔متوقع معطلی سے قومی کھلاڑی ایک بار پھر بین الاقوامی مقابلوں سے آﺅٹ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور فلپائن کے درمیان دو طرفہ سیریز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔فروری میں قومی ٹیم کی اے ایف سی انڈر 23 اور سیف گیمز میں شرکت پر بھی سیاہ بادل چھانے لگے ہیں۔مارچ میں پاکستان کی سنگاپور کے ساتھ دو طرفہ سیریز بھی شیڈول ہے۔فیفا سپریم کورٹ کے احکامات پر انتخابات کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔ذرائع کے مطابق جون میں قومی انڈر 16 فٹبال ٹیم کی جاپان کے ساتھ سیریز پر بھی معاملات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔پاکستان فیڈریشن نے فیفا سے وفد بھیجنے کی درخواست کررکھی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: