افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کم سے کم 15 افراد ہلاک
افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کم سے کم 15 افراد ہلاک
ہفتہ 7 اکتوبر 2023 15:56
زلزلے کے خوف کی وجہ سے لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکلے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان میں چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا ہے جس میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو حکام نے کہا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے اور منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے پھنسنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلومیٹر (25 میل) شمال مغرب میں تھا اور اس کے بعد چار اعشاریہ چھ اور چھ اعشاریہ تین شدت کے سات آفٹر شاکس آئے۔