Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مشترکہ خلیجی حکمت عملی سے سیاحت کو فروغ ملے گا‘

سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے یہاں بڑے سیاحتی مواقع ہیں ( فوٹو: ایکس وزارت سیاحت)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ’ مشترکہ خلیجی حکمت عملی سے سیاحت کو بہت زیادہ فروغ ملے گا‘۔ 
 ایس پی اے کے مطابق سلطنت عمان میں جی سی سی ممالک کے وزرائے سیاحت کے ساتویں اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک کے یہاں بڑے سیاحتی مواقع ہیں۔ خلیجی ممالک عالمی سیاحت کا فرنٹ بن سکتے ہیں‘۔ 
احمد الخطیب نے کہا کہ’ مشترکہ خلیجی حکمت عملی سے جی سی سی ممالک مزید سیاحوں کو راغب کرسکیں گے۔ خلیجی ممالک کے درمیان آمد ورفت کی سہولت سے سیاحت کو فروغ ملے گا‘۔ 

سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے خلیجی ممالک کو کوشیشیں جاری رکھنا ہوں گی( فوٹو: ایکس سعودی وزارت سیاحت)

انہوں نے مزید کہا’ خلیجی ممالک میں امن و امان اور سیاسی و اقتصادی استحکام ہے۔ ایک اکائی کے طور پر خلیجی سیاحت کی حکمت عملی کے حوالے سے مضبوط بنیاد دے سکتے ہیں‘۔ 
 ’سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے خلیجی ممالک کو کوشیشیں جاری رکھنا ہوں گی‘۔ 
احمد الخطیب نے ایکس اکاونٹ( سابقہ ) ٹویٹر پر تحریر کیا سلطنت عمان میں جی سی سیکے وزرائے سیاحت کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی۔
خلیجی سیاحت کی حکمت عملی کے اہداف کے حصول کےلیے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ خطے کو ایک نمایاں عالمی منزل کے طور پر متعارف کرایا جا سکے۔

شیئر: