Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان جس نے پیدائشی معذوری کے باوجود ہمت نہیں ہاری

محمد القحطانی نے فٹبال اور تیراکی جیسے اپنے شوق پورے کیے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی نوجوان محمد القحطانی نے پیدائشی معذوری کے باوجود  گریجویشن مکمل کرلی۔ ٹورازم مینجمنٹ میں سپیشلائزیشن کررہے ہیں۔
العربیہ چینل سے گفتگو میں محمد القحطانی نے بتایا کہ ’انہوں نے 19 برس کی عمر میں امتیازی نمبروں سے سکول کی تعلیم مکمل کی اب وہ امیر سلطان بن عبدالعزیز یونیورسٹی میں  ٹورازم مینجمنٹ کا کورس مکمل کررہے ہیں‘۔ 
انہوں نے بتایا جس کورس میں سپیشلائزیشن کررہا ہوں وہ  سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے۔ خواہش ہے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کا حصہ  بن کر اعلی قیادت سے ملاقات کا  اعزاز حاصل کروں۔ 
محمد القحطانی کا کہنا ہے’ وہ معذوری کے باوجود  فٹبال اور تیراکی جیسے اپنے شوق پورے کررہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’تعلیم کے ہر مرحلے میں اساتذہ نے بھرپور حوصلہ افزائی کی، ان سب کا شکر گزار ہوں‘۔ 

شیئر: