Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور طالب علم کو ویل چیئر پر فٹبال میچ دکھانے والے سعودی استاد کی ویڈیو وائرل 

سعودی استاد نے یہ پیغام دیا تعلیم کورس کی کتابوں تک محدود نہیں(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ایک معذور طالب علم کو ویل چیئر پر فٹبال میچ دکھانے کے لیے لانے والے سعودی استاد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی استاد جو فٹبال میچ  دیکھنے جا رہے تھے انہوں نے معذور طالب علم کو بھی ویل چیئر پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔ 
سعودی فن کار فایز المالکی نے ٹوئٹر(ایکس) پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’عظیم استاد کا شکریہ، شکریے کے الفاظ آپ کے لیے ناکافی ہیں۔‘
بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سعود العمر نے لکھا کہ ’دنیا والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔‘
’سعودی استاد نے یہ پیغام دیا ہے، تعلیم کورس کی کتابوں تک محدود نہیں بلکہ وہ اقدار اور انسانیت نواز پیغامات کا نام ہے۔ یہ چیزیں خوبصورت نمونہ پیش کر کے سکھائی جاتی ہیں۔‘
فہد العنزی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’استاد کا یہ اقدام خوبصورت عمل ہے۔ اللہ انہیں اچھے اجر سے نوازے۔‘

شیئر: