Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین نے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جنرل سیکریٹریٹ کو اجلاس بلانے کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
 فلسطین اتھارٹی نے اسرائیلی جارحیت  بند کرانے کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس طلب کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق عرب لیگ کے معاون سیکریٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ’ جنرل سیکریٹریٹ کو فلسطین کی جانب سے ممکنہ قریبی وقت میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے‘۔ 
حسام زکی نے کہا کہ ’عرب لیگ جنرل سیکریٹریٹ  مراکش سمیت متعدد ممالک کے ساتھ  جلد اجلاس بلانے  کے سلسلے میں مشاورت کررہاہے‘۔
’مراکش ان دنوں عرب لیگ سیشن کا سربراہ ہے۔ کوشش ہے اجلاس میں زیادہ سے زیادہ عرب وزرا شریک ہوں‘۔ 

شیئر: