سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان عالمی مالیاتی فنڈ و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 2023 میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے۔
محمد الجدعان نے اپنےایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ وہ مراکش میں جی 20 کے سینٹرل بینکوں کے گورنرز اور وزرائے خزانہ کے چوتھے اجلاس میں بھی ملک کی نمائندگی کریں گے۔
وزیر خزانہ کے ہمراہ سعودی سینٹرل بینک ساما کے گورنر ایمن السیاری اور متعلقہ سرکاری اداروں کی ورکنگ ٹیمیں ہوں گی۔
ان اجلاسوں کا مقصد عالمی معیشت کے رجحانات اور توقعات اور غربت کے خاتمے جیسے متعدد عالمی مسائل کا جائزہ لینا ہے۔
وزرائے ترقی و اقتصاد، سینٹرل بینکوں کے گورنر، پرائیویٹ سیکٹر کے عہدیدار، سول سوسائٹی کے نمائندے اور سکالرز شریک ہوں گے۔