سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے فرمانروا شاہ عبدللہ ثانی اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر غزہ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس سے شہریوں کی زندگی اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ رابطے کے دوران غزہ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔